امارات فنڈ کے تحت رحیم یار خان میں ایک ہزار تلور چھو ڑ دیئے گئے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) متحدہ عرب امارات کے فنڈ فار ہوبارا کنزرویشن (تلور کی نسل کی بقاء کا فنڈ) کے تحت پنجاب کے محکمہ جنگلات اور ماہی گیری کے تعاون اور متعلقہ محکمہ کے افسروں کی موجودگی میں رحیم یار خان ایک ہزار تلور چھوڑے تاکہ اس علاقہ میں تلور کی نسل کی افزائش ہو سکے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پرندوں کی افزائش نسل اور قیمتی پرندوں کی نسل کی بقاء کے لئے اپنی کوششوں کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا مشکلات کے باوجود متحدہ عرب امارات نے تلور کی بقاء کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ امارات کے تلور نسل کے پرندوں کی شمال سے جنوب تک پروازوں کو سیٹلائٹ کے ذریعہ مانیٹر کیا گیا ہے اور پرندوں کی اس نایاب نسل کی افزائض کے لئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں۔