امریکہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے: خرم دستگیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ خرم دستگیر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان پر دبائو ڈالنا چاہتا ہے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر دیا۔ شمالی وزیرستان سے بھی دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ دھمکیوں کے باوجود ہم نے امریکہ کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کی۔ ہم نے امریکہ سفارتکاروں پر پابندیاں لگائیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ تعلقات مزید بڑھ رہے ہیں۔ چین کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔ امریکہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔