• news

واٹر کمشن کے سربراہ کا ٹنڈو الہ یار ،نصر پور کا دورہ ، انتظا میہ میں ہلچل

ٹنڈوالہیار (نا مہ نگار)سپریم کورٹ کی ہدایات پر واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جج امیر مسلم ہانی کا ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائرڈ جج امیر مسلم ہانی نے ٹنڈوالہ یار کے علاقے مسوبوزدار ، بکیرا شریف ، پیارولوند ، ٹنڈوالہیار سومرو، نصر پور ودیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے واٹر کمیشن نے ٹنڈوالہ یار کی پٹھان کالونی میں قائم صاف پانی معیا کرنے والے ڈسپوزل مسوبوزدار میں منظور پتافی اسکیموں میں شامل ڈرینج اسکیم اور واٹر سپلائی اسکیم ، ودیگر اسکیموں کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سب انجنیئر پبلک ہیلتھ اور مذکورہ اسکیموں کے ٹھیکیداروں پر سخت برہمی کا اظہارکیا ۔اور انہیں آج ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا نا مہ نگا ر کے مطا بق واٹر کمیشن سربراہ ریٹائرڈ جج امیر مسلم ہانی نصرپور کے دورے پر پہنچے، انتظامیہ میں ہلچل، محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران سے اظہار برہمی، عدم اطمینان کا اظہار، تفصیل کے مطابق واٹر کمیشن سربراہ جج امیر مسلم ہانی نے نصرپور میں گذشتہ 6 سال سے تقریبا 8 کروڑ کی لاگت سے زیر تکمیل فراہمی آب کے ناکارہ منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور اسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پبلک ہیلتھ کے چیف انجینئر اور دیگر سے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے پانی کا منصوبہ کھڈ کے ساتھ بنا رہے ہو جس میں گندہ پانی موجود رہتا ہے لوگوں کو گندہ و بدبودار پانی پلا کر بیمار کرو گے شرم کرو، اس منصوبہ کو ابھی بند کرو اسکی جگہ ڈرینیج سسٹم بناؤ جو شھر کی ضرورت ہے جبکہ کھڈ اور اس کے اردگرد قائم غیرقانوی قبضہ و رہائش کو ختم کرانے کے احکامات بھی دیے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری، ایس ایس پے آفتاب نظامانی، چیئرمین اصغر دین بروہی اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن