• news

جنوبی پنجاب کے عوام نے نوازشریف سے بدلہ لیا، ناکام جلسے نے جعلی مینڈیٹ بے نقاب کر دیا:پیپلزپارٹی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے جنوبی پنجاب کے عوام کی خمت کبھی بھی ن لیگ حکومت کی ترجیح نہیں رہی۔ ملتان کے ناکام جلسے نے نواز شریف کے جعلی مینڈیٹ کو بھی بے نقاب کر دیا۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے آج نواز شریف سے بدلہ لیا ہے۔ نوازشریف کو ملتان کے عوام نے مسترد کر دیا۔ نواز شریف صبح سے شام تک مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپ رہے ہیں۔ میاں صاحب نے ثابت کر دیا کہ ان میں قومی لیڈر والی ایک بھی خوبی نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن