انٹرپول نے صحافی ذیشان بٹ قتل میں ملوث لیگی یوسی چیئرمین عمران چیمہ کے ریڈ نوٹس جاری کر دیئے
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) انٹرپول نے سمبڑیال میں نامہ نگار نوائے وقت ذیشان بٹ کے قتل کے الزام پر ن لیگ کے یوسی چیئرمین عمران چیمہ کے ریڈ نوٹس جاری کر دیئے۔ ریڈ نوٹس کی کاپی ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو ارسال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران چیمہ صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا۔ انٹرپول نے 150 سے زائد ممالک میں ملزم عمران چیمہ کی تصویر پر مبنی الرٹ ارسال کر دیا۔ دبئی میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی عمران چیمہ کی گرفتاری کیلئے ہدایت کر دی گئی۔