• news

پاکپتن: جیل انتظامیہ کا نازیبا رویہ، قیدی کی سر سڑک پر پٹخ کر خودکشی کی کوشش

پاکپتن (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کے نازیبا رویئے پر حوالاتی کا عدالت پیشی سے انکار، سڑک پر سر مار کر خودکشی کی کوشش۔ بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کے نواحی علاقہ عارفوالا تھانہ صدر پولیس کے مقدمہ نمبری 176/18 میں گرفتار منشیات فروش نوید جوئیہ کو سول جج عارفوالا محمد اعجاز کی عدالت میںپیشی کیلئے لے جایاجارہاتھا جس پر حوالاتی نے جیل انتظامیہ کے نازیبہ رویے کے خلاف احتجاجاً عدالت میں پیشی پر جانے سے انکار کردیا انتظامیہ نے اسے بیرک سے باہر نکالا جس پر حوالاتی نوید نے اپنا سر سڑک پر پٹخنا شروع کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی اورخود کو شدید زخمی کردیا جس پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل عمار اسماعیل کی رپورٹ پر تھانہ صدر پولیس نے ملزم نوید جوئیہ کے خلاف اقدام خودکشی کی دفعہ 325 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن