کشمور، کاروکاری کا الزام، شوہر نے بیو ی اور نوجوان کو قتل کردیا
کشمور (نا مہ نگار)رسالدار کے علاقے میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل تفصیل کے مطابق ملزم بگی گولاٹو نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی ثمینہ بیگم اور ایک شخص میر حسن لاشاری کو قتل کر دیا ۔ واقع کے بعد ملزم فرار پولیس نے نوجوان اور خاتون کی لا شیں اسپتال منتقل کر دیں ۔پولیس نے بتا یاکے ملزم نے کارو کا ری کے تحت دونوں قتل کئے ہیں پو لیس نے ملزم کی گر فتاری کے لئے کا روائی شرو کر دی ہے جلد ہی ملزم کو گرفتا کیا جائے گا تا ہم ابھی تک ملزم فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ۔ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔