ڈیرہ مراد جمالی ہندو تاجر دیپک کمار کے قتل میںملوث 3 ملزموں کو عمر قید
تمبو(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے نصیرآباد کے ترجمان سابق چیرمین شہری ایکشن کمیٹی حافظ سعیداحمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی ایک مخلص اور فرض شناس تجربہ کار پولیس آفیسر ہیں ان کی تعینا تی سے ضلع نصیرآباد میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور پولیس نظام میں بھی تبدیلی آئی ہے بلاتفریق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے غریبوں کی دادرسی اور ان کے جائز شکایات و مسائل احسن طریقے سے حل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوے کیا حافظ سعیداحمد بنگلزئی نے کہاکہ ایس ایس پی نصیرآباد میرحسین احمد لہڑی کی کارکردگی مثالی رہا ہے جوکہ نصیرآباد میں قیام امن اور عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے فرض شناس اور بہادر پولیس آفیسران کا ساتھ دیکر حوصلہ افزائی کیاجائے انہوںنے کہاکہ پولیس نے جوانوںنے ملک میں امن کی بحالی کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں عوام بھی پولیس کے جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اورجرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی کیلئے پولیس کی مددکریں تب علاقے میں امن قائم ہوگا ۔