• news

صومالیہ: فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،10اہلکار ہلاک

موغا دیشو(آئی این پی)صومالیہ میں فوجی گاڑی برودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10فوجی اہلکار ہلاک 2شدید زخمی ہو گئے۔مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے علاقے زیریں شبالہ میں ایک فوجی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آ گئی۔ اس واقعے میں 10 فوجی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد حفاظتی قوتیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن