• news

مفتی شاہد رفیق کو احسن اقبال حملہ کیس میں ملوث کرنا سیاسی انتقام ہے: اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہم تحریک لبیک یا رسول اللہؐ ضلع نارووال کے امیر حضرت مفتی محمد شاہد رفیق مدنی ایک مستند عالم دین اور بہت بڑے مبلغ ہیں کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔مفتی محمد شاہد رفیق مدنی پورے علاقے میں اپنے کردار کی وجہ سے ایک نام رکھتے ہیں۔ اچھی شہرت کے مالک ہیں مفتی محمد شاہد رفیق مدنی کو احسن اقبال پر حملہ کیس میں ملوث کرنا سیاسی انتقام ہے ان کی بلا جواز گرفتاری سے پر امن اہل سنت کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ ضلع نارووال میں احسن اقبال گروپ کو مفتی محمد شاہد رفیق مدنی کی شکل میں ایک مضبوط سیاسی حریف کا سامنا ہے ۔حکمران ٹولہ یاد رکھے سیاسی حریفوں کو جھوٹے مقدمات سے زیر کرنا انہیں مہنگا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن