• news

مسلم لیگ نے چیئرمین نیب کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے نواز شریف کے خلاف میڈیا رپورٹس پر منی لانڈرنگ خلاف نوٹس پر چیئرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ن لیگ کے رہنما نور اعوان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخوا ست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ایک خبر کو منی لانڈرنگ تحقیقات کی بنیاد بنایا، اسٹیٹ بنک پہلے ہی خبر کی تردید کر چکا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نیب کو عہدہ سے ہٹایا جائے، چیئرمین نیب اور نیب نواز شریف سے جھوٹی پریس ریلیز جاری کرنے پر معافی مانگیں، درخواست میں مزید کہا گےا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی پوائنٹ سکورنگ کے لئے کی جاتی ہے، ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کار نہیں بننا چاہئے ،کسی کے خلاف زیرالتواءمعاملے کا اعلامیہ نیب کو جاری نہیں کرنا چاہئے۔ خبر سے نیب کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، نیب اعلامیہ اور بعد کے وقت کے واقعات چیئرمین نیب کے نواز شریف سے متعلق منفی سوچ کی عکاس ہیں، موجودہ چیئرمین نیب کے ہوتے ہوئے نیب فیئرکام نہیں کر سکتا، چیئرمین نیب کو ہٹانا ناگزیر ہے۔
مسلم لیگ/ درخواست

ای پیپر-دی نیشن