فرانس: چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک 7 زخمی، پولیس نے ملزم کو مار دیا
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں اوپیرا کے مقام پر ملزم نے چاقو سے شہریوں پر حملہ کر دیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ملزم کے حملے سے ایک شخص ہلاک سات زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ملزم شہریوں کو یرغمال بنانا چاہتا تھا۔
فرانس/ حملہ