علی ظفر نے لیگل نوٹس واپس نہ لیا تو سول اور فوجداری کارروائی کرونگی: میشا شفیع نے جواب دیدیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر لیگل نوٹس کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر نے لیگل نوٹس واپس نہ لیا تو سول اور فوجداری قوانین کے تحت کاروائی کروں گی۔ میشا شفیع نے لیگل نوٹس کا جواب قانون دان حنا جیلانی، بیرسٹر احمد پنسوتا، نگہت داد، اور ثاقب جیلانی کی وساطت سے بھجوایا جو 4 صفحات پر مشتمل ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ کسی صورت الزام واپس نہیں لوں گی۔ جو بھی الزامات لگائے ہیں وہ درست اور حقائق پر مبنی ہیں۔ میرے بیان کے بعد کئی اور خواتین نے بھی علی ظفر پر ان الزامات کو دہرایا ہے۔ علی ظفر نے کام کے دوران ایک نہیں بلکہ متعدد مرتبہ ہراساں کیا ہے۔
میشا شفیع/ علی ظفر