شوکت حسین کو ایس ای سی پی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر، شوکت حسین کو ادارے کا چئیرمین مقرر کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد شوکت حسین نے ایس ای سی پی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ شوکت حسین انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکا¶نٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں اور اکا¶نٹس، مینجمنٹ اور فنانشل شعبے میں بتیس سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انہیں ستائیس مارچ کو ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔ کمشنر تعیناتی سے پہلے وہ ایس ای سی پی میں ہی رجسٹرار آف کمپنیز اور کارپوریٹ کمپلائنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ ستمبر 2000 میں ایس ای سی پی میں بطور جائنٹ رجسٹرار تعینات ہوئے تھے۔ ایس ای سی پی میں اپنے اٹھارہ سالہ کرئیر میں انہوں نے اسلام آباد، کراچی اور پشاور کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر کے انچارج کے طور پر کام کیا۔ علاوہ ازیں بطور ڈائریکٹر، سکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن میں بھی کام کرتے رہے۔
شوکت عزیز