ایف آئی اے نے طیارہ گمشدگی کا حتمی نوٹس چیئرمین پی آئی اے کو جاری کردیا
لاہور(آن لائن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی آئی اے طیارہ گمشدگی کا حتمی نوٹس چیئرمین پی آئی اے کو جاری کرتے ہوئے22نومبر2017ء کوبھیجے جانے والا سوالنامے کے جوابات 22مئی تک جمع کرانے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ایف آئی اے نے ہفتہ کے روز پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا طیارہ گمشدگی اور کرپشن کے جوابات جمع کرانے پر چیئرمین پی آئی اے کو حتمی نوٹس جاری کردیا ہے اور نوٹس میں آگاہ کیا ہے کہ 22نومبر 2017ء کو جو سوالنامہ بھجوایا گیا تھا اس کا جواب 22مئی2018ء کو ہر صورت میں جمع کرایا جائے تاکہ اہم کیس میں جلد از جلد پیشرفت ہو۔