بلاول کے شاندار جلسہ پر زرداری کاکراچی کے شہریوں سے اظہار تشکر
اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاندار جلسہ کرنے پر کراچی کے شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹینکی گرائونڈ کے بعد باغ جناح میں بلاول بھٹو کا شاندار اور کامیاب جلسہ اس بات کی عکاسی ہے کہ کراچی میں خوف کے سائے ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، کراچی کی تنظیم اور جیالوں کو کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی جوش، جذبے اور ولولے کو برقرار رکھتے ہوئے انتخابات کی تیاریوںمیں شریک ہو جائیں۔