چودھری نثار نے این اے 63 ٹیکسلا سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ کے رہنما چودھری نثار نے ٹیکسلا واہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ چودھری نثار نے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ این اے 63 سے الیکشن لڑوں گا۔ فیصلہ حلقے کے معززین اور اکابرین کے اجلاس میں کیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ علاقے کے عوام کے جذبات و احساسات کی قدر کرتے ہیں۔