تحریک انصاف نے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کیلئے تاریخ کل تک بڑھا دی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ارکان سے الیکشن لڑنے کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی۔ فواد چودھری نے بتایا کہ یہ فیصلہ آج 13 مئی کو اتوار کی چھٹی کے باعث لنک بند ہونے اور درخواست دہندگان کو درخواستیں وصول کرانے کیلئے اپنی فیس جمع کرانے میں مشکلات کے باعث ہے۔ اب درخواستیں کل 14 مئی کی رات 12 بجے تک وصول کی جائیں گی۔