• news

طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل نیا تین رکنی بنچ کریگا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس طارق اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کل 14 مئی کو کریگا۔ بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی ریٹائرمنٹ کے باعث تحلیل ہوگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن