بھارت :بچہ اغوا کرنے کا شبہ مشتعل ہجوم نے معمر خاتون کو ہلاک کر دیا
نئی دہلی (صباح نیوز)جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مشتعل ہجوم نے بچے اغوا کرنے والے کسی گروپ سے تعلق کے شبے میں عمررسیدہ خاتون کو تشدد کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ مقامی پولیس نے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ہونے کے شبے میں کم از کم 44 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون ایک موٹر کار میں سفر کرنے کے دوران ایک مندر کے قریب رک کر، دعا کے بعد بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کر رہی تھی کہ اس دوران مشتعل افراد کا مجمع اکٹھا ہو گیا۔