میانوالی، سیالکوٹ: 15 سالہ لڑکے اور خاتون سے اجتماعی زیادتی
میانوالی/سیالکوٹ (نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں 15سالہ لڑکے اور خاتون سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ میانوالی کے محلہ قادر آباد کے سکونتی محمد اسلم کا 15سالہ بیٹا فہد گل قریبی نورانی مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے گیا، واپس نہ آیا۔ اسکا والد اور بھائی اسفند گل وغیرہ تلاش کرتے خان امیر خان ساکن چونگی نمبر 2 نے بتایا کہ فہد گل اسد رمضان قوم مغل توقیر اسلام حیدر اعوان موٹر سائیکل پربٹھا کر وانڈھی گھنڈوالی کی طرف لے جارہے تھے‘ محمد اسلم وغیرہ تلاش کرتے بیٹھک توقیر اسلام گئے چیخ وپکار کی آواز سن کر اندر داخل ہوئے تو ملزمان اسد رمضان اور توقیر اسلام اس کے بیٹے فہد گل سے زیادتی کر رہا تھا جو انہیں دیکھتے ہی فرار ہوگئے‘ محمد اسلم کی درخواست پر تھانہ سٹی میانوالی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ستراہ موٹر سے کار سوا ر دو ملزمان نے دھوکہ سے خاتون کو کار میں بٹھایا لاہور لے جا کر زیادتی کرتے رہے۔ ارم شہزادی کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ ستراہ موٹر سے نعمان اور علی نے دھوکہ سے اپنی کار میں لاہور لے گئے جہاں ملزمان اس سے باری باری زیادتی کرتے رہے، پولیس نے ارم شہزادی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔