• news

بے بنیاد آرٹیکل پر نوازشریف کیخلاف پریس ریلیز نیب کی بڑی غلطی ہے : نوید قمر

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ نیب کا نوازشریف کی بھارت منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک مضحکہ خیز اور بے بنیاد آرٹیکل پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کردینا سب سے بڑی غلطی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیب کیخلاف اب جو کارروائی مسلم لیگ (ن) کرنے جارہی ہے اسکا مقصد صرف منی لانڈرنگ کے معاملے پر ہی نہیں بلکہ پانامہ سے سے لیکر اب تک کے تمام فیصلوں کو متنازعہ بنانا ہے۔ ایک سوال پر پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ نیب پارلیمنٹ کا بنایا ہوا ایک آزاد ادارہ ہے اب ہر بات کیلئے انہیں پارلیمانی کمیٹی میں طلب کرنا ایک اچھی مثال قائم نہیں کرتا اور تمام اپوزیشن جماعتیں بھی اس نکتے پر متفق ہیں۔
نوید قمر

ای پیپر-دی نیشن