• news

بچوں کے تحفظ تعلیم کیلئے زندگی ٹرسٹ سے معاہدہ طے پا گیا: عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو شعوری تعلیم دینے اور بچوں کو جنسی زیادتی عام سے نمٹنے اور اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم فراہم کرنے کی خاطر چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے کام کرنیوالی غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کیساتھ ایم او یو سائن کرلیا ہے۔ صوبے میں تعلیم، صحت اور پینے کے صاف کی فراہمی کے حوالے سے بجٹ میں خصوصی ترجیحات شامل کی گئی ہیں۔ آج بھی صوبے میںدو ہزار پرائمری اور مڈل سکولوں میں بچے اور بچیاں کھلے آسمان تلے درختوں کے نیچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہم نے منصوبہ تیار کر لیا ہے بہت جلد صوبے کے تمام علاقوں میں بچوں کو تعلیم کے حوالے سے تمام سہولیات سے آراستہ سکول میسر ہوگی، تین ہزار سکولوں میں سے ایک ہزار 92 سکولوں میں اس سال کے آخر تک پینے کا صاف پانی اور واش روم کی سہولت فراہم کر دی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن