عمر خراسانی کو بھارتی اور افغان ایجنسیاں استعمال کرتی ہیں:تجزیہ کار
واشنگٹن(این این آئی)کالعدم دہشت فرد تنظیم جماعت ا لاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کا نام اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسداد دہشت گردی کی بین الاقوامی جنگ میں دوہرے معیار سے تعبیر کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر مارون وائن بام نے کہا اسے بھارتی اور افغان ایجنسیاں استعمال کرتی ہیں، احرار کے دہشتگردوں نے افغانستان میں پناہ لی ہوئی ہے ۔