ملتان: سپیڈو بس سڑک بیٹھنے سے پڑنے والے گڑھے میں گر گئی
ملتان (خبر نگار خصوصی) واسا حکام کی غفلت کے باعث سورج میانی روڈ پر ناقابل استعمال انتہائی بوسیدہ سیوریج لائن بیٹھنے کے نتیجہ میں پڑنے والے گڑھے میں سپیڈو بس گر گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں، انتظامیہ اور عوامی نمائندے موقع پر پہنچ گئے۔ واسا کی جانب سے حال ہی میں کروڑوں روپے مالیت کی نئی مین سیوریج لائن ڈالی گئی ہے۔