• news

جدہ میں تقریب: باجوڑ ایجنسی کے سینکڑوں افراد تحریک انصاف میں شامل

جدہ (امیر محمد خان سے ) جدہ میں پ تحریک انصاف کا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر کے ممبر سازی کا آغاز کیا۔ انعقاد ممتاز سالارزئی نے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عجب خان نے ادا کئے۔ علی زمان نے تلاوت قرآن پاک سے آغازکیا۔ ملک اسرار سالارزئی، عرفان سالارزئی، پرویز خان، ممتاز خان سالارزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے دیار غیر میں رہتے ہوئے بھرپور جدوجہد کریں گے اور اپنے حلقوں میں نامزد کردہ امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی قیادت صدر جدہ میاں احمد بشیر، نائب صدر شہباز اختر بھٹی ، نائب صدر دیر ونگ جمیع اللہ ، ایگزیکٹو ممبر مینجمنٹ کمیٹی مڈل ایسٹ فرخ رشید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن 2018 کے حوالے سے اپنا کردار بڑھانے پر زور دیا۔ نائب صدر ویسٹرن ریجن سید راشد علی شاہ نے ممبر سازی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے اسکی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر جدہ میں باجوڑ ایجنسی کے باقاعدہ ونگ بنانے پر بھی اتفاق رائے ہوا جس پر فوری طور پر کام شروع کر دیا گیا۔ حاجی رحمت اللہ نے پروگرام کے شرکاء اور مقامی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممتاز سالارزئی کو پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن