ایم ایم اے کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا: پیر اعجاز ہاشمی
لاہور(خصوصی رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدراور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ آج ایم ایم اے کا جلسہ مینار پاکستان پراب تک ہونے والے جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا۔ پانچوں دینی جماعتیں اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ ایم ایم اے کی بحالی سے مولانا شاہ احمد نورانی اور قاضی حسین احمد مرحوم کی ارواح یقینا خوش ہورہی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں فرزندان توحید، عاشقان مصطفی اور محبان اہل بیت و صحابہ کرام کی تعداد شمار کرنا مشکل ہوجائے گی۔