• news

مسلم لیگ ن نے شاندار کارکردگی سے مخالفین کو منہ چھپانے پر مجبور کردیا: اختر حسین بادشاہ

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ اختر حسین باد شاہ نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلہ کہنے والے تیاری کر لیں اورنج ٹرین کو کیا نام دینا ہے،اور نج ٹرین میں سفر کرنے والوں نے میاں برادران کے لیئے 2018 میں کا میابی کی دعائیں مانگنی شروع کردیں ہیں۔ ن لیگ کے ریکارڈ ساز ترقیاتی منصوبوں نے دنیا میں ہلچل مچادی سیاسی مخالفین کو ن لیگ کی گذشتہ چار سالہ کارکردگی نے منہ چھپا نے پر مجبور کر دیا ہے ،قوم 2018میں ووٹ کشادہ شاہراہوں،آمدورفت میں سہولیات فراہم کرنے اور یونیورسٹیاں بنانے والوں کودیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن