تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کا کوئی مستقبل نہیں: الیاس قریشی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں محمد الیاس قریشی نے کہا ہے کہ پانچ برسوں میں عمران خان نے منفی سیاست کی ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کھل کر کام کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا اب تحریک انصاف کے چیئر مین کو پتہ چلے گا جب وہ تقریبا آٹھ سو کے لگ بھگ ٹکٹوں کی تقسیم کریں گے جو لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیںان کی کوئی منزل ہی نہیں۔ پانچ سالہ دور اقتدار میں میاں برادران نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔