خیبر پی کے کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا: زمرد یاسمین
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے او رمکار ہیں، سیاست کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا ان کی عادت ہے ، خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ ’’بلین ٹریز‘‘ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں۔ خیبر پی کے میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب پاکستان مسلم لیگ (ن) لائے گی۔ پشاور سمیت کے پی کے کے بڑے شہروں میں میٹرو بس اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لائیں گے اور خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریں گے۔