پل ٹوٹ کر نالے میں گر گیا 24 سیاح ڈوب گئے فیصل آباد کے 3 طلبا سمیت 14 جاں بحق 6 نعشیں برآمد
لاہور+مظفرآباد+ نیلم + اسلام آباد( نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں+ وقائع نگار خصوصی) وادی نیلم کے علاقہ کٹنرل شاہی میں نالہ جاگراں پرپل ٹوٹنے سے جاں بحق سیاحوں کی تعداد 14 ہوگئی، 6 کی نعشیں نکال لی گئیں، 5 زخمی، 4 بحفاظت نکال لئے گئے، 9 لاپتہ ہیں۔ ، 6 زخمیوں سمیت 10 کو زندہ بچالیا گیا۔ 6 نعشیں بھی نکال لی گئیں، دیگر طلبا تاحال لاپتہ ہیں۔ ضلع نیلم سے اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب سیروسیاحت کی غرض سے آئے فیصل آباد کے نجی کالج کے 40 طلباءو طالبات پل پر سیلفیاں بنا رہے تھے کہ اچانک پل ٹوٹ کر نالہ میں جاگرا جس سے 40 طلبا نالہ جاگراں میں گر گئے۔ فوری طور پر 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا جبکہ 5 نعشیں بھی نکال لی گئیں۔ تاہم ریسکیو کارروائیاںجاری ہیں مگر پانی کے شدید تیز بہاﺅ اور ٹھنڈے ہونے کی وجہ سے رضا کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پورے ضلع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ادھر وزیراعظم آزادکشمیر نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا اور ازخود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ کمشنر مظفرآباد چوہدری امتیاز احمد نے واقعہ سے متعلق لواحقین کی معلومات کیلئے مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم کردیا۔ عوام الناس 05822920097 پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مزید سیاحوں کو نالہ جاگراں کی طرف جانے سے روک لیا۔ زخمی سیاحوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹھ مقام منتقل کر دیا گیا۔ ندیم (اسلام آباد)، شاہ زیب، شہزاد عبدالرحمن (فیصل آباد) اور محمد زبیر کی نعشیں نکال لی گئیں۔ پاک فوج کے جوان بھی امدادی ٹیموں کی مدد کر رہے ہیں۔ کمشنر مظفر آباد نے کہا کہ معلق پل پر ضرورت سے زیادہ لوگ جمع ہو گئے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،چیئر مین سینٹ، خورشید شاہ ، بلاول بھٹو ، عمران ، شاہ محمود نے وادی نیلم میں پل گرنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ریسکیو کارروائیوں کے سلسلے میں تمام ممکنہ معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے، پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے، ڈاکٹروں اور جوانوں پر مشتمل ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اور پاک فوج کو سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے، ڈاکٹروں اور جوانوں پر مشتمل ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، زخمیون کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مظفرآباد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نام تعزیتی پیغام میں جاں بحق افراد کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حادثے میں متاثرہ افراد کو حکومت تمام تر مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی گاڑی بھی انتظامیہ کو فراہم کر دی۔ دریں اثناءنیلم کے مقام پر پل ٹوٹنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد7 ہو گئی ہے جبکہ 9 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ فوری امدادی کاموں کی وجہ سے 11افراد کو بچا لیا گیا جن میں ابرار، حمزہ، عدیل، ولید، زبیر، لاریب، انم، اقرائ، علینہ (ساہیوال میڈیکل کالج) ، ثناءمیر اور علینہ(کپس) شامل ہیں۔ علاقے میں بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش آتی رہی لیکن پاک فوج کے جوان اور انتظامیہ مسلسل امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
پل گر گیا