• news

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا

لاہور(این این آئی)پنجاب کا اجلاس آج ( پیر ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا جس میں متوقع طور پر آئندہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے اخراجات جاریہ کے بجٹ کی ضمنی گرانٹ کی شکل میں منظوری لی جائے گی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں ہوگا جس کے لئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کم جولائی سے 31اکتوبر تک کے اخراجات جاریہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن،یوٹیلٹی بلز ،قرضوں اور سود کی ادائیگی پر مشتمل ہوں گے اور اس کا حجم 175ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بجٹ دستاویز کی دو کتابیں ہوں گی جس میں ایک رواں مالی سال 2017-18کے ضمنی بجٹ اور دوسری کتاب رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ اعدادوشمار پر مشتمل ہو گی ۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 36ویں سیشن کے لئے وقفہ سوالات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 15مئی کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ،16مئی کو زراعت، داخلہ اور تحفظ ماحول جبکہ 18مئی کو مواصلات و تعمیرات اور محنت و انسانی وسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی

ای پیپر-دی نیشن