داعش نے سنٹرل پیرس میں چاقو سے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی، ملزم چیچن نژاد تھا
واشنگٹن (اے ایف پی) داعش نے سنٹرل پیرس میں چاقو سے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے حملے اتحادی ممالک کو ٹارگٹ کرنے کیلئے کئے گئے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکام کے مطابق ایک حملہ آور کے چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور چیچنیا میں 1997ء میں پیدا ہوا تھا۔