• news

پاکستان، افغانستان میں مذاکرات آج ہونگے، فوج انٹیلی جنس تعاون، سیاسی، تجارتی تعلقات بڑھانے اور مہاجرین سے متعلق معاملات زیربحث آئینگے

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد ہونگے جس میں فوجی، انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون، سیاسی، تجارتی تعلقات بڑھانے اور مہاجرین سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے، امن اور یکجہتی کیلئے پاکستان افغانستان کا مشترکہ پلان (اے پی اے پی پی ایس) کا چوتھا دور ہوگا جس میں گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ افغان اور سر کاری ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی اور پاکستانی وفد کی سربراہی خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ کریں گی۔ ایک سر کاری ذرائع کے مطابق مذاکرات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان چھ اپریل کو ہونے والی ملاقات میں فیصلوں اور پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن