پارلیمانی سیکرٹری تعلیم علی اصغر منڈا کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان آزاد الیکشن لڑیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹر) آزاد حیثیت سے جیت کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے پارلیمانی سیکرٹری تعلیم علی اصغر منڈا نے استعفیٰ دے دیا ہے اور الیکشن 2018ء میں آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز مرید کے میں ارائیں کنونشن منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو حرف تنقید بنایا اور کہا کہ ان کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑی ہے۔ تا ہم انہوں نے کہا واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ جس طرح پہلے آزاد حیثیت میں رانا تنویر حسین گروپ کو ہرایا تھا اب بھی انہیں شکست دیں گے۔