گوجرانوالہ: ڈور بازوپر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کٹی پتنگ کی ڈور بازو پر پھرنے کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔ وحدت کالونی کا عمر اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر اسکے بازو پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی جسکے نتیجے میں زخمی ہونیوالے نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ، جبکہ تھانہ سبزی منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے ، دوسری شہر بھر کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے ،جسے رکوانے میں پولیس تا حال ناکام چلی آرہی ہے۔