• news

سپریم کورٹ: پولیس افسروں کی آئوٹ آف ٹرن پروموشن فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستیں خارج

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس افسروں کی آوٹ آف ٹرن پروموشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں خارج کر دی ۔چیف جسٹس کی سر براہی میں بنچ نے کیس کو نمٹاتے ہوئے فیصلہ سنا دیاکہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پروموشن پانے والے افسروں کی ترقیاں بھی واپس لی جائیں۔آوٹ آف ٹرن ترقی پانیوالے افسروں کوبیج میٹس کے برابرترقی دی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سروس ٹربیونل عدالتی فیصلے پرعملدرآمداپیلوں کاجلدفیصلہ کرے۔ٹربیونل اپیلوں کافیصلہ 2 ماہ میں فیصلہ کرے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پولیس افسروں کی پروموشن سے متعلق حکومت قواعدبناسکتی ہے۔ سیکرٹری داخلہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اورآئی جی پنجاب حکم پرعمل کریں۔عدالت نے ہدایات جاری کی کہ رجسٹرارسپریم کورٹ فیصلہ متعلقہ حکام کوبھیجیں۔

ای پیپر-دی نیشن