شرعی عدالت آج سود کیخلاف مقدمات سنے گی
اسلام آباد (آن لائن) شرعی عدالت آج پیر کو سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کرے گی چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں جسٹس فدامحمد خان جسٹس محمود مقبول باجوہ جسٹس محمد فاروق شاہ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کریگا،وفاقی شرعی عدالت نے گزشتہ ماہ اپریل میں 37مقدمات نمٹائے جس کے بعد زیرالتوا مقدمات کی تعداد 576میں سے کم ہوکر539 رہ گئی ہے۔
شرعی عدالت