• news

سپریم کورٹ کے حکم پر نیب کے 37 افسران کے خلاف تحقیقا ت مکمل

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے 37افسران کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، تحقیقات کے لئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پانچ افسران کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی ہے جبکہ باقی افسران کی ان کے عہدوں سے تنزلی کی سفارش کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 31مارچ 2017ء کے فیصلے میں نیب کے افسران کی مطلوبہ تعلیمی قابلیت پوری نہ ہونے، ترقی پانے کے لیے تحقیق کا تجربہ نہ ہونے ،قبل از وقت پروموشن سمیت دیگر معاملات پران افسران کی ترقیوںکی تحقیقات کا حکم دیا تھا، تحقیقات کے لیے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جبکہ دیگر دو اراکین میں فیڈرل پبلک سروس لمیشن کے ایک ممبر اور نیب کے ڈی جی ایچ آر شامل ہیں،کمیٹی نے گزشتہ ماہ ان افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کیا تھا۔،جن افسران کے خلاف تحقیقات کی گئیں ان میں گریڈ 21 کے افسران بھی شامل ہیں۔کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی سپریم کورٹ اس پر اپنا حکم سنائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن