• news

کابینہ نے وزیر داخلہ کو ای سی ایل میں نام داخل، خارج کرنے کا اختیار دیدیا

اسلام آباد (فواد یوسفزئی، دی نیشن رپورٹ) وفاقی کابینہ نے ارجنٹ کیس میں کسی بھی نام کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے یا نکالنے کیلئے وزیر داخلہ کو ایک مرتبہ استثنیٰ دینے کا اختیار دیدیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے مستقبل میں 3 بڑے کیسز کو نمٹانے کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 3 مئی کو داخلہ ڈویژن کو ای سی ایل پالیسی کے مطابق ای سی ایل رولز ترتیب دینے اور تضاد کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مستقبل میں 3 کیٹگریز کے کیس کابینہ کمیٹی نمٹائے گی، ان میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ٹربیونلز، دہشت گردی، تخریب کاری، ریاست کے خلاف سازش، جاسوسی اور کالعدم تنظیم کے کیسز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن