• news

فیصل آباد، گوجرہ، قصور: حالات سے دلبرداشتہ 3 خواتین سمیت 5 افراد کی خودکشی

فیصل آباد/ گوجرہ / قصور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 3 خواتین سمیت 5 افراد نے خودکشی کر لی۔ فیصل آباد میں سمن آباد گلی نمبر1گیٹ کی 25 سالہ رابعہ نے گھر والوں سے جھگڑ کر کالا پتھر نگل لیا جسکے نگلنے سے خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی، تھانہ مرید والا کے علاقہ 201گ ب میں ثناء بی بی نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ گوجرہ کے محلہ نیو پلاٹ کے تجمل حسین کے پچیس سالہ بیٹے محمد امین نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ چک نمبر 312 ج ب کے رمضان گجر کا کسی بات پر بھتیجے واحد سلیم سے جھگڑا ہوگیا جس نے دلبرداشتہ ہوکر ڈیرہ پر پڑی سپرے پی لی جس کے نتیجہ میں اسکی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آ باد ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ قصور کے نواحی گائوں بھگیانہ رہائشی محمد سرور کا اپنی بیوی خالدہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا کہ دو روز قبل خاتون کا سرور سے دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس دلبرداشتہ ہو کر خالدہ نے گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہو گئی ۔لاہور جناح ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی ۔ پولیس تھانہ الہ آباد نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن