• news

کراچی: تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا نے سے آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص ہلاک

کراچی + کندھ کوٹ (صباح نیوز)کراچی میں شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار کو حادثے کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجہ میں جھلس کر ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل، ایئر پورٹ جانے والے روڈ پر لال کوٹھی کے قریب ایک تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار تین افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا، آخری اطلاعات تک متاثرہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری طرف کندھ کوٹ میں مسافر کوچ الٹنے سے پچیس مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی شکار مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں زورگڑھ کے مقام پرٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے مانسہرہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن