• news
  • image

جناب رسالتمآبؐ کے عمرے

میں نے اپنی کسی تحریر میں حضور جناب رسالتمآب ؐ کے حج اور عمرہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ آقا و مولیٰ ؐ نے صرف ایک عمرہ کیا، جس پر بعض دوستوں نے حسب ذیل حدیث بھیج کر تصحیح فرمائی ہے: صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں صحابی رسول ؐ جناب انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے مرقوم ہے کہ حضور سرور عالم ؐ نے چار مرتبہ عمرہ کیا، حج کے ساتھ کئے جانے والے عمرہ کے علاوہ ایک عمرہ حدیبیہ سے یا حدیبیہ کے زمانے میں ذیقعد کے مہینہ میں ایک عمرہ اگلے برس ذیقعد میں، اور ایک عمرہ جعرانہ سے، اور یہ بھی ذیقعد میں۔ گویا حج والے عمرہ کے علاوہ باقی تینوں ذیقعد کے مہینے میں ادا فرمائے۔ اللہ رب العزت ہمیں دین کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن