نان سٹیٹ ایکٹرز سے متعلق سوال، نواز شریف نے مریم کو بولنے سے روک دیا
اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک موقع پر صحافی کے سوال پر اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بولنے سے روک دیا۔ صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ ”نان سٹیٹ ایکٹرز سے متعلق آپ اپنے بیان پر قائم ہیں؟“ جس پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ”پھر آپ نے ضرب عضب کن کے خلاف کیا؟“ مریم نواز نے جیسے ہی بولنا چاہا ان کے والد میاں نواز شریف نے انہیں بولنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ ”آپ نہ بولو“۔
روک دیا