• news

زکوٰة کٹوتی کیلئے نصاب 38 ہزار روپے مقرر یکم رمضان کو سیونگ اکاﺅنٹ سے کاٹی جائے گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے زکوٰة کٹوتی کیلئے نصاب 38 ہزار روپے مقرر کردیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان میں تمام بنک یکم رمضان کو سیونگ اکاﺅنٹ سے زکوٰة کاٹیں گے۔ اڑتیس ہزار یا اس سے زیادہ رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کی کٹوتی ہوگی۔ کرنٹ اکاﺅنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹ سے زکوٰة نہیں کٹے گی۔
زکوٰة

ای پیپر-دی نیشن