نوازشریف کا بیان : سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی‘ 100 انڈیکس 1095 پوائنٹس گر گیا
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںشدید مندی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس1095.93پوائنٹس کی کمی سے 42498.86 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں2کھرب 9 ارب48 کروڑ62 لاکھ6ہزار576 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب 56 لاکھ61ہزار402 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میںبھی ایک کروڑ14 لاکھ36ہزار410 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے بیان پر مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1095.93 پوائنٹس کی کمی سے43500، 43400، 43300، 43200، 43100، 43000، 42900، 42800، 42700، 42600 اور 42500 پوائنٹس کی11 بالائی نفسیاتی حد وں سے کم ہوکر 42498.56 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں581.26پوائنٹس کی مندی سے20797.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں733.99 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں2278.07پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس338.47پوائنٹس کی کمی سے15483.56پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس604.49پوائنٹس کی مندی سے 20486.74پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس521.73پوائنٹس کی کمی سے 21369.72پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے34کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،305کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 17کروڑ61 لاکھ22ہزار700حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7ارب13 کروڑ5 لاکھ 36 ہزار 363 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل89 کھرب 73 ارب 9 کروڑ 54 لاکھ22 ہزار269 روپے سے گھٹ کر87کھرب63ارب60کروڑ92لاکھ15 ہزار693روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،45کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ62لاکھ81ہزار500حصص کا کاروبار ہوا۔