عمران نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
لودھراں ( نامہ نگار‘ خبر نگار) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ میر بلخ شیر مزاری کمیٹی کے کنوینیر جبکہ شاہ محمود قریشی ،جہانگیر خان ترین ،اسحاق خان خاکوانی ،مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے تمام ضروری اقدامات اورپہلوﺅں کا جائزہ لے گی اور حکومت کے قیام کے100روز کے اندر پارٹی کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی صوبے کے قیام کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کے لئے ماہرین سے اپنی رائے بھی طلب کرسکتی ہے۔
کمیٹی تشکیل