• news

سینٹ کی 42 میں سے 30 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخابات مکمل

اسلام آباد(آئی این پی) سینٹ کی مجموعی طور پر 42قائمہ کمیٹیوں میں سے 30کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن اور اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کو مواصلات کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ سینیٹر ہلال الرحمان کو اوورسیز پاکستانیز کمیٹی، سینیٹر ہدایت اللہ خان کو موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ پیر کو بھی سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کا عمل جاری رہا۔ قائمہ کمیٹیوں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن، مواصلات، اوورسیز پاکستانیز اور موسمیاتی تبدیلی کے الگ الگ اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن