• news

پارلیمانی تاریخ میں انوکھا واقعہ ، کلثوم نواز منتخب ہونے کے 8ماہ بعد بھی ایم این اے کا حلف نہ اٹھا سکیں

رحیم یارخان(احسان الحق سے)ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی شخصیت ایم این اے منتخب ہونے کے باوجود 8ماہ سے زائد عرصہ تک قومی اسمبلی میں ایم این اے کی حیثیت سے حلف نہ اٹھا سکیںاور اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے باعث یہ ایم این اے منتخب ہونے کے باوجود سابق ایم این اے کا ’’درجہ ‘‘حاصل نہ کر سکیں گی۔ 28جولائی کو سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد انکی خالی ہونے والی نشست پر 17 ستمبر 2017ء کوہونیوالے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز ایم این اے منتخب ہوئی تھیں مگر اپنی بیماری کے باعث لندن میں زیر علاج ہونے کے باعث وہ آج تک قومی اسمبلی میں ایم این اے کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھا سکیںاور آئندہ چند روز کے دوران قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے باعث خدشہ ہے کہ وہ 8ماہ سے ایم این اے منتخب ہونے کے باوجود ایم این اے کا ’’سٹیٹس‘‘ حاصل نہیں کر سکیں گی۔ذرائع کے مطابق ملکی پارلیمانی تاریخ کاایک منفرد واقعہ ہے کہ کوئی شخصیت ایم این اے منتخب ہونے کے بعد آٹھ ماہ تک قومی اسمبلی میں حلف نہ اٹھا سکی ہو۔

ای پیپر-دی نیشن