• news

پیرا گون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع ہائیکورٹ نے نیب سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سجاد بھٹہ کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔ دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ملزم پیراگون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سجاد بھٹہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہے اور بے قصور ہے۔ اس کے باوجود نیب انہیں بلاوجہ ہراساں کر رہا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب سید فیصل رضا بخاری نے ملزموں کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم نیب کی ابتدائی تفتیش میں قصور وار ہیں۔ اور نیب نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن